مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ کوئی طاقتور شخص کسی ملزم کو نہیں بچاسکے گا، ظالموں کو انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، وڈیو اسکینڈل سے متعلق تحقیقات ابھی سامنے نہیں لاسکتے۔
ضیاء لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ذمہ دار ادارہ ہے، تمام شواہد محفوظ ہیں، ویڈیو اسکینڈل میں تفتیش کیلئے جس ادارہ کی ضرورت ہوگی مدد لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے، وہ اداروں سے تعاون کریں، گوادر احتجاج کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے بھی نوٹس لیا تھا، گوادر کے مظاہرین کے 19 مطالبات ہیں، 16 مطالبات پورے کرچکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ بوٹس کسٹم ایکٹ کے تحت پکڑی گئی ہیں، ایک مطالبہ ہے کہ بارڈر ایف سی سے لے کر سول ایڈمنسٹریشن کو دیں، اتنا بڑا بارڈر ہے، سول ایڈمنسٹریشن کے پاس ہونا چاہیے، ہم کوشش کررہے ہیں۔
مشیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان بین الاقوامی دہشت گردی کا شکار ہے، ہمارے اداروں کی قربانی کی وجہ سے حالات بہتر ہیں۔
Comments are closed.