کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 سے بڑھ کر 2600 روپے ہوگئی ہے۔
محکمۂ خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ آٹے کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، پاسکو سے گندم کی خریداری کا معاہدہ کیا جا چکا ہے۔
محکمہ خوراک نے بتایا کہ سڑکیں بحال ہوتے ہی گندم کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے فیئر پرائس شاپس اور سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔
Comments are closed.