بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ایل پی جی 700 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، جبکہ روٹی کی قیمت 50 روپے ہوگئی ہے۔
کوئٹہ شہر میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال کیا جارہا ہے، گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے700 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
شہری گیس نہ ہونے سے ایل پی جی منہ مانگے دام میں خریدنے پر مجبور ہیں، تندور پر روٹی کی قیمت بھی 10 سے 25 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 35 سے 50 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
Comments are closed.