پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سرفراز احمد کی انگلی میں شدید درد ہے جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں محمد نواز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر بسم اللّٰہ خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جنہوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی گیند ہاتھ پر لگی تھی۔
Comments are closed.