بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بناسکی۔

گلیڈی ایٹرز کے جیس روئے نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ کراچی ایک میچ ہی جیت سکا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں آج دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اِن ایکشن ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کوئی ایک ٹیم لیگ کے اگلے مرحلے میں جائے گی ، دونوں ٹیموں کے پاس جگہ پکی کرنے کا آج آخری موقع ہے، جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہو گئی ہے۔

ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.