بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال

کوئٹہ شہر کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال ہوگئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردی گئی۔

سوئی سدرن گیس حکام کے شکار پور سے کوئٹہ آنے والی گیس کی ایک پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا اور کوئٹہ شہر کو گیس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔

کوئٹہ کو گیس کی سپلائی 11 روز بعد بحال کردی گئی ہے، گیس کی سپلائی بحال ہونے کے بعد کوئٹہ کے شہروں نے سک کا سانس لیا ہے۔

بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے سے متاثرہ دوسری گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

بولان کے علاقے بی بی نانی میں 25 اگست کو گیس کی دو پائپ لائنیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.