کوئٹہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے لواحقین معاوضے سے محروم ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ صوبے کے 5 ڈاکٹروں سمیت 20 سے زائد اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید ملازمین کے لواحقین کو ابھی تک پنشن دینے کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
اس حوالے سے سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ کورونا سے جاں بحق ہیلتھ اہلکاروں کو شہید قرار دے چکی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ملازمین کے لواحقین کو مراعات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔
Comments are closed.