بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے 9 مراکز بنادیے گئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے 9 مراکز بنا دیے گئے ہیں۔ 

کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے 22,000 صحت اہلکار رجسٹر ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد پیغام ملنے پر مقررہ مرکز جا کر ویکسین لگواسکیں گے۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ ویکسین مضر اثرات سے پاک اور کورونا سے بچاؤ کا تناسب 95 فیصد ہے۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل شروع کریں گے، کل سے لسبیلہ، تربت، چاغی میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.