بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: نجی کلینک پر مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نجی کلینک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشرقی بائی پاس پر اسٹاپ کے قریب ایک نجی کلینک میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر میت ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال پہنچادی، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر امیر محمد کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.