کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس کا آغاز کل سے ہو گا، بس بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے محکمۂ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس کے بلوچستان یونیورسٹی تا بلیلی 18 اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔
محکمۂ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک 8 بسیں چلائی جائیں گی، ایک گرین بس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
صوبائی محکمۂ اطلاعات نے بتایا ہے کہ گرین بس سروس میں فی سواری کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کی بدولت متوسط طبقے کو سفر کی سہولت میسر ہو گی۔
محکمۂ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین بس سروس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے گا، بسوں میں خواتین اور بزرگوں کے لیے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
Comments are closed.