کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
کسٹم آفس کے سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ 3 مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا۔
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ہاتھ باندھ دیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی کسٹم کے دفتر میں دھماکا ہوگیا۔
Comments are closed.