
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ اقبال پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکےمیں کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.