کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے پشین اسٹاپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے وفاقی وزیر کا محافظ دکی لیویز کا اہلکار محمد یوسف اور لورالائی کا رہائشی ضیاالدین جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہ گیر بچہ ذبی اللّٰہ زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
دوسری جانب وزارت دفاعی کا مؤقف آیا ہے کہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا ہے۔
Comments are closed.