کوئٹہ میں میاں غنڈی کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کر دیا، مشیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو مظاہرین سے ملنے پہنچ گئے۔
متاثرین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بروقت امدادی اقدامات نہ کرنے پر شاہراہ کو بند کیا۔
اس موقع پر مشیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے میاں غنڈی میں احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔
مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا پاکستان سیلابوں سے متاثر ہے، یہ کسی ایک علاقے کی بات نہیں۔
انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین سیلاب کی بحالی کیلے جلد ازجلد اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
مشیر داخلہ کی یقین دہانی اور اقدامات پر علاقہ مکینوں نے کوئٹہ آ ر سی ڈی شاہراہ کو کھول دیا۔
Comments are closed.