کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے دودھ کے نئے نرخ مقرر کر دیے۔
نئے نرخ مقرر کیے جانے کے بعد شہر کی دکانوں پر دودھ کی قیمت 135 روپے لیٹر جبکہ دہی کی قیمت 145 روپے کلو ہو گئی۔
ضلعی پرائس کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارم مالکان دکانداروں کو 125روپے لیٹر دودھ فروخت کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کی دکانوں پر دودھ کے نرخ 135 روپے جبکہ دہی کی قیمت 145 روپے کلو ہو گی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ڈیری فارم کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا نیا نرخ نامہ مسترد کر دیا ہے۔
Comments are closed.