کوئٹہ میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع منیر مینگل روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکا منیر مینگل روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.