جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کوئٹہ میں بارش، موسم خوشگوار

وادی کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، لوگوں کو ویک اینڈ انجوائے کرنے کا بہانہ مل گیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ میں بارش ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.