بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل

کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، ملزمان کی جانب سے نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی گئیں۔

معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں، ملزمان کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ویڈیوز فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

لاہور میں 14 اگست کی رات رکشہ میں خواتین کو ہراساں کر کے بھاگنے والے اوباش کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔

اس معاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوس ناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.