فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس کے مریضوں کا تعلق بلوچستان کے خاران اور ژوب اضلاع سے ہے۔ دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں جنوری سے اب تک کانگو وائرس سے 18 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.