’کوئٹہ سے آگے ہم بار بار بِکتے ہیں‘: ڈنکی‘ کیا ہوتا ہے اور پاکستان سے لوگ کس طرح بیرون ملک سمگل ہوتے ہیں؟

اٹلی

’ایجنٹ کوئٹہ سے ہمیں بھیج دیتے ہیں، اس کے بعد راستے میں ہم ہر جگہ بِکتے ہی جاتے ہیں۔ ہر تھوڑی دیر بعد ہمیں (اگلے ایجنٹ کو) فروخت کر دیا جاتا ہے۔ اٹلی جانے کا ارادہ تھا، یہ سوچ کر گھر سے نکلا تھا کہ وہاں پہنچ جاؤں گا تو زندگی بن جائے گی۔‘

یہ کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مدثر علی کا جو ماضی میں دو مرتبہ یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

گذشتہ دنوں اٹلی میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایک بار پھر انسانی سمگلنگ کے بارے بحث شروع ہو گئی ہے۔ لیکن یہ ’ڈنکی‘ ہوتا کیا ہے اور پاکستان سے لوگ کس طرح بیرون ملک سمگل ہوتے ہیں؟ جانیے ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری کی اس دستاویزی فلم میں۔

یہ دستاویزی فلم دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں۔

BBCUrdu.com بشکریہ