اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

کوئٹہ: سول لائن تھانے پر دستی بم حملہ، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سول لائن تھانے پر دستی بم حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھینکنے والے حملہ آور فرار ہو گئے۔

 دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں فوٹیج میں تھانے کے داخلی دروازے کا حصہ دیکھاجاسکتا ہے،

ویڈیو میں پولیس چوکی نظر آرہی ہے اور دستی بم گرتے اور دھماکا ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

دھماکے کے بعد آگ کا شعلہ بھڑکتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.