کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دستی بم کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سریاب ڈگری کالج کے قریب گوبر میدانی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو ایک دکان کے سامنے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں د کان کے قریب کھڑے 4 افراد خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔
Comments are closed.