جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے نوابزادہ ہارون رئیسانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد نوابزادہ ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور لیویز اہلکار لعل محمد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 سریاب روڈ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں نوابزادہ ہارون رئیسانی سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور لیویز اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.