کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دھماکے میں 60 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ہوٹل میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں گولڈن کلر کی 2005 ماڈل کی کار استعمال کی گئی، دھماکہ خیز مواد کار کے مختلف حصوں میں فٹ کیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے کچھ حصے ملے ہیں ، جو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال گاڑی کی معلومات کے لئے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.