وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو خوش کرنا بند کرے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
Comments are closed.