کوئٹہ کے دارالامان سے فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کے مطابق ان خواتین کو عالمو چوک کے قریب ایک مکان سے گرفتار کیا گیا ہے۔
عبدالحق عمرانی نے بتایا ہے کہ گرفتار خواتین سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ فرار ہونے والی تیسری لڑکی کی تلاش بھی جاری ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دارالامان سے فرار ہونے والی خواتین کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے دارالامان سے فرار ہونے والی خواتین کی عمریں 13، 18 اور 30 سال ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق کوئٹہ اور تیسری کا زیارت سے ہے۔
تینوں خواتین کو جوڈیشل حکم کے تحت دارالامان کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
Comments are closed.