کوئٹہ میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر میں دستیاب 120 روپے فی لیٹر کا ایرانی پیٹرول بھی 140 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
ایک طرف تو اسمگل شدہ ممنوعہ پیٹرول کی فروخت جاری ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
شہریوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلا ف کارروائی کرے کیونکہ یہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔
Comments are closed.