بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
آپریشن میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کچلاک آپریش میں 1 مبینہ ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کچلاک میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے، علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ کی شاہراہِ اقبال پر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.