کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال تاحال جاری ہے، او پی ڈیز کی طویل بندش سے اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث او پی ڈیز کی بندش سے اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں34 روز سے ہڑتال پر ہیں، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹروں سے احتجاج موخر کرنے کی اپیل کی تھی لیکن ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔
Comments are closed.