![](https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-03-03/b_1200070_023242_updates.jpg)
بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو نکال لیا گیا جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے 4 کان کنوں میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.