بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ، میٹرک کے آج اور کل ہونیوالے پرچے منسوخ

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے پرچے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

کنٹرولر بلوچستان بورڈ شوکت سرپراہ کے مطابق صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں ، تاہم کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے پرچے ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان کے دیگر تمام اضلاع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.