گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو کوئٹہ دفتر میں نظربند کردیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے میں شرکت کے لیے چمن جانا تھا۔
ترجمان عبدالولی شاکر نے مزید کہا کہ جمہوری جدوجہد اور حقوق کے حصول سے روکا نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب ڈی ایس پی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو نظر بند نہیں کیا، جماعت اسلامی کی دفتر پر ایک پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہے۔
Comments are closed.