کوئٹہ، زیارت، مستونگ، قلعہ عبداللّٰہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے سڑکوں، نالیوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے، شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج موسم سرد اور دیگر علاقوں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم رہ جانے پر ملتان سکھر اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار اور ایم تھری فیض پور تا سمندری اور ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بند ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج تیسرا نمبر ہے۔
Comments are closed.