کوئٹہ میں دارالامان سے تین خواتین کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی۔
کمیٹی کوتاہیوں کی جانچ کر کے 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی، خواتین کے لاپتا ہونے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
بروری تھانہ کوئٹہ کے ایس ایچ او کے مطابق تینوں لڑکیاں اچانک لاپتا ہوگئیں۔ ان کی عمریں 13، 18 اور 30 سال ہیں۔ لڑکیوں میں سے دو کا تعلق کوئٹہ اور تیسری کا زیارت سے ہے۔
واضح رہے کہ تینوں خواتین کو جوڈیشل حکم کے تحت دارالامان کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.