قومی اسمبلی میں تھر کول مائنز کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے تشدد کیے جانے پر مزدور دودو بھیل کی موت پر بحث کی گئی، شہنیلہ رتھ نے کہا کہ کوئلہ کی کمپنی نے گیارہ افراد پر تشدد کیا، دودو بھیل تشدد سے ہلاک ہوا۔
شہنیلہ رتھ نے کہا کہ ہندو برادری نے احتجاج کیا تو پولیس نے اس پر لاٹھی چارج کیا، اس کیس کو ختم کردیا گیا۔
دودو بھیل کے اہل علاقہ لج پال بھیل کا کہنا ہے کہ دودو بھیل پر چوری کا الزام لگایاگیا، تھرکول پر سیکیورٹی ہے، وہاں تو کوئی نہیں جاسکتا۔
لج پال بھیل نے کہا کہ وہاں کی پولیس ملوث ہے، مہیش ملانی وہاں کے مقامی ایم این اے اس میں ملوث ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ مہیش ملانی کا نام مت لیں، وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں، آپ غلط الزام لگا رہے ہیں، آپ پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، آپ دودو بھیل کے رشتہ دار نہیں ہیں۔
سندھ پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے کہ دودو بھیل کی موت تشدد سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی آنی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ رپورٹ کمیٹی کے ساتھ شئیر کی جائیں۔
Comments are closed.