کنگ چارلس سوم کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل ان کی ایک پرانی ویڈیو نے شاہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
برطانوی بادشاہ کی 1985ء میں بنائی گئی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
اس ویڈیو میں چارلس کو ویسٹ سسیکس میں مڈلٹن آن سی کے دورے پر کچھ نوجوان لڑکوں کے ہمراہ بریک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےجوکہ خود بھی اس وقت جوان شہزادے تھے۔
شاہی مداح یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اس بات سے متاثر ہوئے کہ کنگ چارلس بریک ڈانس پر مہارت نہ ہونے کے باوجود بھی دیگر نوجوانوں کے ہمراہ ڈانس کرنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بکنگھم پیلس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 6 مئی کو ہوگی۔
اس تقریب کے دوران برطانوی شاہی خاندان کی 900 سال سے بھی زائد پرانی روایت کے مطابق کنگ چارلس سوم کو رسمی طور پر لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں تاج پہنایاجائے گا۔
Comments are closed.