پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنائے گئے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ پر 251 رنز بنالئے۔
سبینا پارک جمیکا میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کریگ برتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 97 رنز بنائے، جیسن ہولڈر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی اننگز میں اب تک ہوم سائیڈ کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
دوسرے دن کے اختتام پر جوشوا ڈی سلوا 20 اورجومیل ویریکن 1 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس 3، شاہین شاہ آفریدی 2، فہیم اشرف اور حسن علی ایک ایک وکٹ لے چکے ہیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 44 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
Comments are closed.