بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنگز کو بڑا جھٹکا، محمد عامر اور محمد الیاس پی ایس ایل سے باہر

شکستوں سے دوچار کراچی کنگز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اس کے اسٹار بولر محمد عامر اور میچ کے دوران زخمی ہونے والے محمد الیاس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے آؤٹ ہوگئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے محمد عامر کی انجری مزید بگڑ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد الیاس بھی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ جو کلارک بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

ادھر کراچی کنگز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد الیاس کندھے کی انجری کا شکار ہیں، انہیں 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

کراچی کنگز انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عامر سائیڈ اسٹرین کی ری ہیب کے دوران بیک انجری کا شکار ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.