کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1 ہزار 560 امیدوار میدان میں ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے 876 امیدوار اور آزاد حیثیت میں 684 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ان انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے سب سے زيادہ 183 امیدوار میدان میں ہیں۔
مسلم لیگ نون کے 144 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مقابلے میں شامل ہیں، جماعت اسلامی کے بھی 104 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اب تک 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو رہا، راولپنڈی اور پنوں عاقل کے 1، 1 وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔
سرگودھا، گوجرانوالہ، حیدر آباد، ملتان، ایبٹ آباد، بنوں سمیت کئی شہروں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں انتخابی معرکہ ہو رہا ہے، یہاں کل 95 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
سرگودھا اور ایبٹ آباد میں بھی 10، 10 وارڈز کے لیے ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
حیدر آباد کے 10 وارڈز میں پولنگ ہو رہی ہے، ملتان میں 7 وارڈز میں انتخابی معرکہ ہو رہا ہے جہاں 37 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
سیالکوٹ اور بہاولپور میں 5، 5 وارڈز میں الیکشن ہو رہے ہیں، نوشہرہ میں 4 جبکہ رسالپور اور کوہاٹ میں 3، 3 وارڈز میں انتخابی میدان سجا ہے۔
منگلا، جہلم، کھاریاں، شور کوٹ، حویلیاں، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈز میں 2، 2 وارڈز میں الیکشن کے لیے میدان سج گیا ہے۔
Comments are closed.