کنٹرولر مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے بیٹے کی میٹرک کے امتحان میں نقل کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔
وزیرِ تعلیم خیبر پختون خوا شہرام ترکئی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، طالب علم کی بند دروازوں میں کتاب اور نوٹس کی مدد سے پرچہ حل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امتحانی کمرے کا دروازہ بند تھا۔
دروازے کو کھولنے پر کمرے میں ایک اکیلا طالب علم نوٹس اور کتاب سامنے رکھ کر بیٹھا ہوا ہے اور مدد گاروں کی مدد سے پرچہ حل کر رہا ہے۔
یہ طالب علم کنٹرولر تعلیمی بورڈ مالا کنڈ کا بیٹا ہے جس کے لیے الگ کمرے میں امتحان دینے اور نقل کرنے کے انتظامات کیئے گئے تھے۔
Comments are closed.