پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت کے انتخاب میں حصہ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
جیلینگھم سے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 برس سے برطانوی پارلیمنٹ کا رکن ہوں۔ چند روز میں بتاؤں گا کہ کیسے ملک کی خدمت کر سکتا ہوں۔
رحمان چشتی کا کہنا ہے کہ ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ ہوں۔ برطانیہ اور پارٹی کو نئے تصورات اور تازہ دم قیادت کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ 43 سالہ رحمان چشتی کا آبائی تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے ہے۔
وہ اس وقت کنزرویٹیو پارٹی کے وائس چئیرپرسن ہیں۔ رحمان چشتی سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کے ساتھ بطور سیاسی مشیر بھی کام کر چکے ہیں۔
رحمان چشتی پاکستان کے لیے بطور ٹریڈ اینوائے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 2020 میں حکومت پاکستان نے ستارہ قائداعظم کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔
Comments are closed.