بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت لز ٹرس کے استعفے کی خواہشمند

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت چاہتی ہے کہ وزیراعظم لز ٹرس اب مستعفی ہو جائیں۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم سے صرف چھ ہفتے بعد ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد ناخوش ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے منی بجٹ کے بعد وزیراعظم کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم اپنی کارکردگی سے جماعت کو متاثر نہیں کر سکیں۔ 

سروے رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن نئے وزیراعظم  کے امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 63 فیصد ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے حق میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.