اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

کندھ کوٹ، ڈاکو 6 افراد کو اغواء کر کے فرار

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر اوگاہی اسٹاپ سے ڈاکو 6 افراد کو اغواء کرکے لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغوا کے بعد کچے کی طرف لے جاکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے، جلد ہی مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.