بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کم کارڈیشین کی نظریں اب ایلون مسک پر؟

امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین مبینہ طور پر کامیڈیین پیٹ ڈیوڈسن سے علیحدگی کے بعد اب دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جیسے کسی شخص کو اپنا بوائے فرینڈ بنانے کی خواہش مند ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین اپنے سابق بوائے فرینڈ پیٹ ڈیوڈسن کے بعد اب ایلون مسک پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں، جو پیٹ ڈیوڈسن سے زیادہ امیر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینے ویسٹ کی امریکی سُپر اسٹار اب اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ان کا اگلا بوائے فرینڈ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی طرح انتہائی امیر ہو۔

امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بتا دیا کہ وہ کیوں دنیا کی تمام آسائشیں خریدنے کی استطاعت رکھنے کے باوجود جعلی زیورات کے استعمال یا زیورات ادھار میں لینے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اس معاملے میں کم کارڈیشین کی والدہ کرس جینر بھی اپنی بیٹی کی حامی ہیں۔

ذرائع نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کم کارڈیشین والدہ کرس جینر کا کہنا ہے کہ اگر میری بیٹی ایلون مسک کو ڈیٹ کرے گی تو مجھے اچھا لگے گا، لیکن مجھے ایلون مسک کی اس حوالے سے  کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب کم کارڈیشین نے بھی ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے کہ وہ ایلون مسک سے ملنے میں دلچسپی رکھتی ہیں یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.