نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے کہا ہے کہ بحیثیت کرکٹر تو میرے ذہن میں ایک ہی چیز ہے کہ بہت کم وقت میں بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں جمی نیشم نے کہا کہ 2 ماہ پہلے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلے، یہ وکٹیں بیٹنگ کے لیے اچھی ہیں لیکن اب موسم گرم ہے تو بیٹرز کے ساتھ ساتھ بولرز کو بھی ان وکٹوں سے مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم گزشتہ 8 سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہر کنڈیشنز میں پرفارم کرچکی ہے۔
جیو نیوز نے کیوی آل راؤنڈر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی استفسار کیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آپ کو پاکستان میں کون کون سے چیلنجز درپیش ہون گے؟
اس پر جمی نیشم نے جواب دیا کہ بحیثیت کرکٹر تو میرے ذہن میں ایک ہی چیز ہے کہ بہت کم وقت میں بہت زیادہ کرکٹ ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاں پاکستان اپنی کنڈیشنز میں بہترین ٹیم ہے لیکن ہم بھی پرامید ہیں کہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
کیوی آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا، میرا خیال ہے کہ 2 ماہ پہلے جو پی ایس ایل کے میچز یہاں کھیلے کنڈیشنز اب پہلے سے مختلف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہاں موسم گرم ہے تو میرے خیال سے بولرز کے لیے یہاں سوئنگ کرنا آسان ہوگا لیکن اس مختصر فارمیٹ میں خاص طور پر گزشتہ 8 برس میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے، ہم نے بہت کامیابیاں حاصل بھی کی ہیں۔
جمی نیشم نے کہا کہ ان کنڈیشنز کو کس طرح استعمال کرنا ہے ہمیں اندازہ ہے، کس طرح اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہے اور اس پر عمل کرنا ہے یہ بھی جانتے ہیں۔
Comments are closed.