وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کم لاگت مکانات کے لیے قرض کا عمل آسان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کم لاگت مکانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین ’نیا پاکستان‘ ہاؤسنگ اتھارٹی نے اجلاس کے شرکاء کو کم لاگت مکانات کی تجاویز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
چیئرمین نے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا کہ ہاؤسنگ قرض دینے والے بینک آگاہی مہم چلارہے ہیں۔
دوران اجلاس وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے بینکوں کی کارکردگی کی نگرانی جارہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرض کا عمل آسان بنانے کے ساتھ شفافیت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے معلومات فراہمی اور شکایات کے ازالے کےلیے سٹیزن فیڈبیک میکنزم کا بتایا۔
انہوں نے اس موقع پر کم لاگت ہاؤسنگ قرض سے متعلق بینکوں کے خدشات سے بھی آگاہی فراہم کی۔
اس پر وزیر خزانہ نے جائز تحفظات کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.