وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کم قیمت گھر اسکیم کے تحت 4 ہزار گھر بنائے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اس طرح کم آمدنی والے افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو سکے گا۔
کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے تحت پبلک اکانومی ہاؤسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ساڑھے تین ہزار پلاٹس شہداء کے لواحقین کو دیے جائیں گے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر واقعات کے شہداء کے اہلخانہ کو یہ پلاٹس دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہداء کے اہل خانہ کی ضرورتوں کا احساس کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ریلوے ٹرین کا بہت افسوسناک حادثہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان حادثے کی جگہ پہنچے ہیں۔
ڈی جی ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) یاسین شر نے کہا کہ ناردرن بائی پاس کے قریب منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے اور 80، 100 اور 120 گز کے گھر بنا کر دیں گے۔
Comments are closed.