جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 2 ہفتوں میں 5 ہزار 8 مقدمات

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں برس پنجاب میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 99 ہزار 764 چالان جبکہ 7 ہزار 353 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 14 روز کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 5 ہزار 85 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھی 9 روز کے دوران 7 ہزار 448 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیوز کے 2 ہزار 29 چالان جبکہ 782  مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.