جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کم عمر ڈرائیورز پر مقدمے درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر رہی ہے۔

درخوات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جیونائل ایکٹ کے تحت کم عمر بچوں کو حوالات میں نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کم عمر بچوں کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے عمل کو کالعدم قرار دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.