کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں مدعیٔ مقدمہ، مہدی کاظمی نے بیٹی کا میڈیکل کرانے کے لیے دوبارہ عدالت سے رجوع کر لیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی میں مدعیٔ مقدمہ مہدی کاظمی کی جانب سے کم عمر بیٹی کا میڈیکل کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چالان میں زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، زیادتی ثابت کرنے کے لیے میڈیکل ہونا ضروری ہے۔
درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کراچی کی عدالت نے فریقین کو 25 اگست کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مدعی کو اس ضمن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Comments are closed.